Live Updates

پیپلزپارٹی جیکب آبادکے تین اقلیتی رہنماء مخصوص نشست کے لیے نامزد

جمعرات 21 جون 2018 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جیکب آبادکے تین اقلیتی رہنماء مخصوص نشست کے لیے نامزد تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے تین ہندورہنمائوںکو اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزدکیاگیاہے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے روشن لعل ناگپال ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سنتوش کمار چمنانی اور جمعیت علمائے اسلام نے دلیپ کمار سچدیو کو سندھ اسمبلی کی اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے نامزد کیاہے اس حوالے سے روشن لعل ناگپال ،سنتوش کمار اور دلیپ سچدیو نے صوبائی اسمبلی کی اقلیت کی مخصوص نشست پر نامزدکرنے پر پارٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ منتخب ہوکر اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے پارٹی نے جس اعتماد کااظہارکیاہے اس پر پورااترنے کی کوشش کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات