مشتاق یوسفی کے انتقال سے مزاح کا عہد یوسفی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،شاہ محمد شاہ

مرحوم اس عہدے کے سب سے بڑے مزاح نگار تھے، تحریر کردہ کتابیں طویل عرصے تک ان کی یادوں کو تر وتازہ رکھیں گی،سلیم ضیا،خواجہ طارق نذیر

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،جنرل سیکرٹری سینیٹر سلیم ضیا اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے معروف مزاح نگار شاعر ، مصنف، ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز کے اعزاز یافتہ مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے مزاح کا عہد یوسفی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔

مرحوم اس عہدے کے سب سے بڑے مزاح نگار تھے ۔ ان کی تحریر کردہ کتابیں طویل عرصے تک ان کی یادوں کو تر وتازہ رکھیں گی ۔مشتاق احمد یوسفی کی شہرہ آفاق تصانیف، خاکم بدن، چراغ تلے، آب گم، زرگزشت آج بھی اہل علم کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔ انکی تحریریں انکی شخصیت کی آئینہ دار تھیں۔آپ نے دیانتداری کو ہمیشہ مقدم رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور حلقہ این اے 245سے امیدوار خواجہ طارق نذیر نے جمعرات کو سلطان مسجد ڈیفنس میں مشتاق احمد یوسفی کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔میڈیا سے بات چیت میں خواجہ طارق نذیر نے کہاکی اردوادب میں مشتاق احمدیوسفی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ آج یقینا اردو ادب کا ایک عہد زریں اپنے اختتام کو پہنچا۔اردو اب کو اب اتنا عظیم مزاح نگار شائد کبھی نصیب نہ ہو۔۔ خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ اللہ تعالی مشتاق احمد یوسفی صاحب کو غریقِ رحمت کرے اور اردو ادب کو انکا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور انکے معتقدین اور قارئین سمیت اہل ادب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :