صوبہ بھر میں آثارقدیمہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، محمد راشدخان

صوبہ میں سیاحت ، ثقافت اور آثارقدیمہ کیلئے اقدامات قابل ستائش ہے ، بنوں سمیت صوبہ بھر میں آثارقدیمہ کے مقامات موجود ہیں،نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت ، سیاحت و امورنوجوانان

جمعرات 21 جون 2018 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگراں صوبائی وزیرسیاحت، کھیل، آثارقدیمہ ، میوزیم و امورنوجوانان محمد راشدخان نے کہاہے کہ صوبہ میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے محکمہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں ، آثارقدیمہ کے مقامات کا تعین کرکے ان کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے اور ان کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے جبکہ پولیس کی بھی اس حوالے سے تربیت کی جائے تاکہ انہیں آثارقدیمہ کی اہمیت سے آگاہی ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل محمد طارق، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، سینئر جنرل منیجر سید حیات علی شاہ، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر شہباز خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان، جنرل منیجر ایڈمن ٹورازم کارپوریشن سجاد حمید، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عہدیداران منیر عباس اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر کھیل و سیاحت کو تمام محکموں کھیل، سیاحت ، ثقافت ، آثارقدیمہ ، امورنوجوان اور میوزیم سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات جن میں نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری، کیمپنگ پاڈز کا قیام ، سیاحتی پالیسی ، ٹورسٹ سروسز ڈائریکٹریٹ کا قیام ، کالام اور ناران میں بیوٹیفیکیشن منصوبہ پر جاری کام کی نوعیت جبکہ چترال اور بونیر میں اسی طرز کے بیوٹیفیکیشن منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت نے بتایا کہ صوبہ میں سیاحتی مقامات پر ورلڈ بینک کے تعاون سے 700 کوڑا دان اور 700بینچز کی تنصیب کی گئی جبکہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم چند ماہ میں لایا جا رہا ہے جس میں صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات کی معلومات ، ثقافت اور دیگر تمام طرزکی معلومات جو سیاحوں کی ضرورت ہوگی موبائل ایپ پر مہیا ہو گی ، کلچر ڈائریکٹریٹ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ میں پہلی ثقافتی پالیسی کے اعلان سمیت آرٹ گیلری ، نشترہال کی تزہین و آرائش اور دیگر اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، آرکیالوجی اور میوزیم پر تفصیلات دیتے ہوئے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے کہاکہ ہیریٹج ٹریل منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا جبکہ اب پشاوروال سٹی پر کام جاری ہے ، سپورٹس اوریوتھ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس جنید خان نے کہاکہ پانچ سال قبل صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی ابتر صورتحال تھی حکومت نے ہر تحصیل سطح پر گرائونڈ کا جو اعلان کیا اس پر عمل کیا گیا اور 100 سے زائد گرائونڈ مکمل کئے جن میں ان کی تزہین وآرائش، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جن میں صوابی ، پشاور، چارسدہ ، مردان اور دیگر شامل ہیں، گزشتہ تین سالوں میں انڈر23گیمز کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں امسال 2018 میں 11ہزار کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ان کھلاڑیوں میں کٹس ، شوز اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ کا بھی اعلان کیا اور ان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو سکالر شپ دی جارہی ہے جن میں میٹرک سے ماسٹر لیول تک کے کھلاڑی ہیں ان کے علاوہ صوبہ میں انٹرنیشنل معیار کے کرکٹ گرائونڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تزہین و آرائش کیساتھ کھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا جبکہ صوبہ میں کھیلوں کیلئے مزید نئے کھیلوں کے گرائونڈ اور سہولیات کی منظوری ہو چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ یوتھ کیلئے پہلی بار ملک میں یوتھ پالیسی کا اعلان کیا گیا جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئے مختلف پراجیکٹس کا آغاز بھی کیا جن میں ان کی مالی مدد بھی کی گئی ، بریفنگ کے اختتام پر نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و سیاحت نے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااورکہاکہ صوبہ میں 2018 میں کھیلوں کے مقابلوں میں کثیرتعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی گئی اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات سمیت کھیلوں کا سامان مہیا کیا جبکہ انہوںنے محکمہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔