نگران صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں انجم نثا ر کی ساہیوال انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات

نگران حکومت اپنے مقرر کردہ ٹائم فریم میں انڈسٹری کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے گی‘میاں انجم نثار

جمعرات 21 جون 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثا ر کی نیو منسٹر بلاک کے آفس میں ساہیوال سے آئے ہوئے صنعتکاروں سے ملاقات ۔سابقہ صدر ساہیوال چیمبر و چیئرمین ایم ایف گروپ آف انڈسٹریز چوہدری محمد حسین کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 08سال پہلے ساہیوال میں ریجنل آفس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو کہ ایک سال بعد ختم ہوگیا ،جسکی وجہ سے تمام صنعتکاروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ملتان جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کی جانب سے 1122اور فائر بریگیڈ کیلئے جگہ مختص کی ہوئی ہے تاہم اسکا اجراء ہونا باقی ہے ۔جبکہ چوہدری محمد حسین نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ ساہیوال انڈسٹری فیز iiکا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا حل یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں انجم نثار نے وفد کو تمام جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے دور میں پوری کوشش کی جائے کہ ساہیوال کے صنعتکاروں کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل ہوں ۔

بعد ازاں ولشائر لیبز کے چیئرمین امجد علی جاوا کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تاجر موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور اقتدار میں بڑی تیزی کے ساتھ انڈسٹری کے مسائل حل ہوں گے۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر میاں نعمان کبیر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں انجم نثار نے وفد سے کہا کہ وہ پہلے بھی ٹائون شپ انڈسٹری کے صنعتکاروں سے ایک ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹائون شپ انڈسٹری کے صنعتکاروں کے تمام جائز مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :