ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، حسن جمیل حیدر

جمعرات 21 جون 2018 18:20

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ میٹنگ میں ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر تمام پٹرولنگ موبائلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیٹ ایریاز میں تیز رفتار گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف موثر اور بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جاسکے، اس کے علاوہ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیٹ ایریاز میں جا کر ٹریفک ایجوکیشن اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کیمپس لگائیں تاکہ عوام اور ڈرائیورحضرات میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کیا جائے تاکہ آئے روز رونما ہونے والے حادثات سے بچائو ممکن ہو سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جس کے سدباب کیلئے موثر کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :