سرگودھا پولیس کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 21 جون 2018 18:20

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جا ری رکھتے ہوئے چھ ماہ میں ہزاروں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ، پولیس انتہائی فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے دن رات عوام کے تحفظ اور امن و امان کیلئے کام کر رہی ہے جسکا جائزہ رواں سال کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے ، تفصیلات کے مطابق سرگودہا پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رواں سال میں مختلف مقامات پر ریڈ کرکے 925 ملزمان کے قبضہ سے 34کلو گرام ہیروئن، 14کلو گرام افیون، 455کلو گرام چرس اور 16چالوبھٹیوں سمیت 37172بوتل شراب برآمدکیں، سرگودہا پولیس نے مختلف چھاپوں میں 807 اشتہاری مجرمان جن میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب 279 اشتہاری مجرمان شامل ہیں جبکہ رواں سال میں مختلف وارداتوں میں مطلوب 14 گینگز کے 40 ملزمان کو گرفتارکرکے 74مقدمات ٹریس کئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے عوام کی لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں ، زیورات ، موٹرسائیکلیں اور نقدی ایک کروڑ سے زائد برآمد کی، سرگودہا پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے 811 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 18کلاشنکوف، 5ہینڈ گرنیڈ، 2سٹین گن، 103مختلف رائفلیں، 217 بندوقیں 12بور، 74ریوالور 32بور ،587 پسٹل 30 بور اور سات لاکھ سے زائد کارتوس/گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، اسی طرح سرگودہا پولیس نے رواں سال میں عوام کو انعام کا لالچ دیکر رقم لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 47مقدمات درج کرکی82 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے ، جبکہ رواں سال کے دوران آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لائوڈ سپیکر ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر420مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا۔