سرگودھا:شہر میں مویشی لانے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں

جمعرات 21 جون 2018 18:20

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) میونسپل کارپوریشن سرگودہا نے شہر میں مویشی واپس لانے والوں کیخلاف بھرپُور آپریشنل کارروائی شروع کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن سرگودہا نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو اور ڈسٹرکٹ پولیس کی خدمات اور مدد حاصل کی جائیگی، اس ضمن میں میئر میونسپل کارپوریشن سرگودہا اسلم نوید کا کہنا ہے کہ شہر میں مویشی واپس لانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور اس کے علاوہ ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :