الیکشن کمیشن نے اضلاع میں ووٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ، ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیں ،جن کی تعداد 39 ہزار 787 ہے ، سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب کے لاہور ڈسٹرکٹ میں ہیں ، ووٹر کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے

جمعرات 21 جون 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اضلاع میں ووٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں ۔الیکشن کمیشن زرائع کے مطابق ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیں جن کی تعداد 39 ہزار 787 ہے جب کہ سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں جس کے لاہور ڈسٹرکٹ میں ووٹر کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے،صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار957 ہیں اور پنجاب میں سب سے کم ووٹر ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار447 ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار مطابق سندھ میں سب سے کم ووٹر ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار941 ہیں اور صوبے کے سب سے زیادہ ووٹر کراچی کے ضلع سینٹرل میں ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں اور صوبے میں سب سیکم ووٹر کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور فاٹا میں سب سیزیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہے۔