Live Updates

کو ٹلی ،دھمول،دہپری،ناونی ،نالہ ،قلعہ،کالا کٹھہ،ریتناں ،تجوٹ کے علا قے پانی سے محروم،چھے ماہ سے پانی کا نام و نشان نہیں ،خواتین کئی کلو میٹر دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور

جمعرات 21 جون 2018 18:20

کو ٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ کو ٹلی نا اہلی کی تصویر بن بیٹھا۔دھمول،دہپری،ناونی ،نالہ ،قلعہ،کالا کٹھہ،ریتناں ،تجوٹ کے علا قے پانی سے محروم،چھے ماہ سے ان علاقوں میں پانی کا نام و نشان نہیں ۔خواتین کئی کلو میٹر دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور۔حکومتی سطح پر بنائے گے واٹر ٹینک کئی ماہ سے خالی پڑے ہیں ۔

عوام علاقہ کا بڑے پیمانے پر محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا بھی ارادہ۔ماہ رمضان بھی خاموشی سے گزارہ ۔رمضان المبارک میں بھی کئی بار محکمہ پبلک ہیلتھ کو اس بارے بتایا گیا لیکن محکمہ ہے کہ سننے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ایکسئین پبلک ہیلتھ بھی بابو بن بیٹھے۔دفتری اوقات گزرنے کے بعد ہی بابو صاحب دفتر حاضرہونا پسند فرماتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ دھمول سر جوڑ کر بیٹھ گے ہیں ۔

آج بڑے پیمانے پر عوام علاقہ پانی کا مطالبہ لے کر پبلک ہیلتھ دفتر پہنچیں گے۔کروڑوں روپے کی پائپ لائنیں اور واٹر ٹینک بنائے گے لیکن پانی کا نام تک نہیں ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے اندر موجود کالی بھیڑوں نے بھاری رقوم کے عوض پمپنگ لائینوں سے غیر قانونی کنکشن جاری کئے جس کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ پانی سے محروم ہو گیا ،تیس ،چالیس کنکشن کی وجہ سے پانچ سو گھر متاثر ہو گیا۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے کوئی گلہ شکوہ اور شکائیت نہیں ہے لیکن ایک بڑا علاقہ پانی سے محروم ہے محکمہپبلک ہیلتھ کا کام ہے کہ اس علاقہ کو پانی فراہم کیا جائے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات