کوٹلی ،محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 سویں سالگرہ ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کارکنان کے ساتھ کیک کاٹا

جمعرات 21 جون 2018 18:20

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 سویں سالگرہ کا کیک اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کارکنان کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ریسٹ ہائوس کوٹلی میں کاٹا،پاکستان پیپلز پارٹی،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن،پی ایس ایف،پیپلز پاریڈر ونگ کے علاوہ حلقہ بھر کی نمائندہ شخصیات نے محترمہ کی سالگرہ میں شرکت کی ،ضلعی صدر پیپلز پارٹی ،چوہدری طارق دائود،چوہدری غالب،سید اعلون محی الدین ،سید فیصل شاہ،ردیف بشیر،چوہدری اعتزاز ایڈووکیٹ نے کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیاسین کی پر جوش طریقے سے استقبال کیا اپوزیشن لیڈر کے پہنچتے ہی فضا جئے بے نظیر کے نعروں سے گونج اٹھی، جیالے انہتائی متحرک انداز میں دکھائی دئیے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے قائد کا استقبال کیا ریسٹ ہائوس کوٹلی میں محترمہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جہاں جیالے اپنے محبوب قائد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ فوٹو بناتے رہے اور جئے بھٹو جئے بے نظیر بھٹو کے نعرہ لگاتے رہے ۔