مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں کی طرف سے پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

جمعرات 21 جون 2018 17:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ضلع کے علاقے راج پورہ کے گائوںکاچھی پورہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جس سے علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔ادھر سرینگر کے علاقے بنڈ بلال کالونی سے ایک شہری کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔