ڈیرہ اسماعیل خان ،ْگاڑی اورڈمپرمیں تصادم، موٹرکار میں سوار مریض سمیت چارافرادزخمی

جمعرات 21 جون 2018 17:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء)قریشی موڑ کے قریب بائی پاس روڈ پرگاڑی اورڈمپرکے تصادم میں موٹرکار میں سوار مریض سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ‘انڈس کالونی میں لگنے والی آگ کوریسکیو1122کی فائرویکل نے بجھادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قریشی موڑ کے قریب بائی پاس روڈ پرلیہ سے مریض کوڈیرہ ہسپتال لانے والی موٹرکار اورڈمپر کے تصادم میں موٹرکارمیں سوارلیہ کے رہائشی احمد بخش،غفاراورعمران سمیت چار افرادزخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشداقبال کی ہدایت پرریسکیو1122کی ایمولینس نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جب کہ دوسرے واقعہ میں انڈس کالونی میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس سے قریبی گھروں کوخطرہ پیداہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کے فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابوپالیا۔