ڈیرہ اسماعیل خان ،ْ آئل ٹینکرسڑک پرالٹ گیا ‘ٹریفک بلاک

جمعرات 21 جون 2018 17:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بلوٹ شریف اڈہ کے قریب آئل ٹینکرسڑک پرالٹ گیا ‘ٹریفک بلاک ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ہزاروں لیٹرپٹرول لے کرجانے والے آئل ٹینکربلوٹ شریف اڈہ کے قریب اچانک سڑک پر الٹ گیالیکن خوش قسمتی سے پٹرول روڈ پرنہیں گرالیکن آئل ٹینکر گرنے سے روڈ مکمل بندہوگیا جس سے لوگوں کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

بعدازاں آئل ٹینکر کو امدادی سرگرمیوں کے بعد روڈ سے ہٹادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :