محکمہ کھیل خیبر کے زیراہتمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایوارڈز تقریب

جمعرات 21 جون 2018 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) محکمہ کھیل ڈسٹرکٹ خیبر کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ لیول پر کارکردگی دکھانے والے انٹرنیشنل پلیئرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ڈی سی کیپٹن (ر)اسلام زیب اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز خان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز اور انعامات تقسیم کئے ‘تقریب میں ڈسٹرکٹ خیبر سپورٹس منیجر راحد گل ملاگوری ‘ایڈیشنل ڈی سی خیبر رضا ‘سابق انٹر نیشنل فٹبالرشاہد خان شنواری،اسسٹنٹ کمشنر جمرود ‘باڑہ اور لنڈیکوتل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘اس موقع پر انٹرنیشنل پلیئرز کرکٹر ریاض آفریدی (ٹیسٹ کرکٹر)‘عثمان شینواری (ون ڈے کرکٹر )‘شاہین آفریدی انڈر 19 اور ٹی ٹوئنٹی پلیئر ‘ثمین گل آفریدی انڈر 19 ‘ناصر آفریدی انڈر19 ایشیا کپ پلیئر ‘عتیق شینواری ‘یاسر آفریدی ‘عارف مسیح ‘عاطف آفریدی ‘کاشف آفریدی ‘سلمان آفریدی ‘فٹبال کے کھلاڑیوں میں فرہاد شیناری ‘غنی خان شینواری ‘جوڈو کے قیصر آفریدی ‘نور اسلم شینواری ‘عبدالصمد آفریدی ‘شفیق آفریدی ‘اصغر خان‘وسیم آفریدی (والی بال)‘سید امین آفریدی اور والی محمد آفریدی (بیس بال پلیئرز)‘اسد شینواری اور شیر علی انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹرزمیں ایوارڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے ‘اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور انہیں آگے جانے کے مزید مواقع دیں گے ‘ڈی سی خیبر کپٹن(ر)اسلام زیب نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل پلیئرز ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ‘انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہر تحصیل میں گرائونڈز تعمیر کرائیں گے جس سے مزید ہمیں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :