سعودی فرمانروا نے پاکستانی عوام کیلئے خصوصی تحفہ بھیج دیا

150ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے نادار طبقات تک پہنچایا جائے گا،جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن

جمعرات 21 جون 2018 17:42

سعودی فرمانروا نے پاکستانی عوام کیلئے خصوصی تحفہ بھیج دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سعودی فرمانروا نے پاکستانی عوام کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے، سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب برادری اسلامی ملکوں میں پاکستان کو سرفہرست رکھتا ہے، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے نادار طبقات تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سعودی فرمانروانے پاکستان کے عوام کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کھجوروں کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا، نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملکوں میں پاکستان کو سرفہرست رکھتا ہے، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے نادار طبقات تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :