کھیل منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے ۔سلیم خمیسانی

جمعرات 21 جون 2018 17:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ کھیل وہ واحد شعبہ ہے جونوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتی ہے اورکھیل کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے شہر کراچی میں منعقدہ کھیل کی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم خمیسانی نے کہاکہ ہمارے صوبے میں فٹ بال سمیت کھیل کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر حکومتی سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور انہیں بہتر سہولت فراہم کی جائے توپوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔