ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

جمعرات 21 جون 2018 17:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے ابراہیم پلے گراونڈ کورنگی پر آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے چیئرمین محمد رمضان پیر جی کہا کہ ٹورنامنت میں چاروں صوبوں کی فٹ بال ٹیموں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹیمیں شرکت کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ فٹ بال کھیل کا فروغ اور اس کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے ینگ آزاد فٹ بال کلب نے اس ایونٹ کو ترتیب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :