چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔چیئرمین لیاقت حسین

جمعرات 21 جون 2018 17:30

․ راولپنڈی21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا چوہدری نثارعلی خان کیلئے ہے، انہیں حلقہ این ای59سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ پورے حلقے میں ان کامقابلہ کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ 24جون کو ہونیوالے جلسہ عام میں یوسی چک جلال دین سے ایک بڑی ریلی لیکر جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میرحیدرکالونی میں کارکنان واہلیان علاقہ کے الگ الگ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔

یہاں کے عوام چوہدری نثارعلی خان کی ہرطرح سے سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں اورآئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔