تجاوزات مافیا نے برساتی نالے کو15فٹ سے تنگ کرکے صرف4فٹ کردیا،انتظامیہ نوٹس لیں۔علاقہ مکین

جمعرات 21 جون 2018 17:30

راولپنڈی21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) چکلالہ کینٹ کے علاقے ڈھوک جمعہ میں تجاوزات مافیا نے برساتی نالے کو15فٹ سے تنگ کرکے صرف4فٹ کردیاجس سے گزشتہ دنوں ہونیوالی بارش نے تباہی مچادی،پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا،پانے قدیمی پل کے نیچے گندگی پھنس جانے اورآگے نالے کی چوڑائی کم ہونیکی وجہ سے ڈھوک جمعہ میں سیلاب کی صورتحال پیداہوگئی تھی خستہ حال پل کے گرنے کا بھی خدشہ پیداہوچکا ہے نالے سے تجاوزات ختم کرکے اس کو اصل حالت 15فٹ میں جب تک نہیں لایا جاتا ڈھوک جمعہ کے عوام کو ہر بار ہونیوالی بارشوں میں تباہی کاسامنا کرنا پڑے گاان خیالات کااظہار اہلیان ڈھوک جمعہ نے اسٹیشن کمانڈر،سی اوکینٹ،ممبر کینٹ بورڈ سے اپیل کرتے ہوئے کیا،اہلیان ڈھوک جمعہ کاکہنا تھا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان نے نالے کو تنگ کرکے ڈھوک جمعہ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں گزشتہ دنوں ہونیوالی بارش میں ڈھوک جمعہ کے نشیبی علاقے مکمل زیرآب تھے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونیکی وجہ سے انکا قیمتی سامان تباہ ہوکررہ گیا غریب لوگوں کاعلاقہ ہے حکام بالا کی بارہامرتبہ اس جانب توجہ مبذول کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی جب تک نالے پرسے تجاوزات کاخاتمہ کرکے اسے اصل حالت 15فٹ چوڑائی تک نہیں لایا جاتا ڈھوک جمعہ کے عوام کیلئے یہ نالا ہربارش میں قیامت لاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :