الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات

جمعرات 21 جون 2018 17:30

راولپنڈی21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا ہے، ایک روز قبل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ آصف طفیل کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعیاتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف طفیل کو پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات 2018کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا جائی جس پر پنجاب حکومت نے عمر جہانگیر کو ڈی سی راولپنڈی تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔