مسجد اقصیٰ ودیگر مساجد میں لائوڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے، الشیخ محمد حسین
صہیونی حکومت سازشوں اور ریشہ دوانیوں میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہو گی،صہیونیوں کی فلسطینی قوم کیخلاف جاری نفرت اور نسل پرستی کے بھیانک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا،مفتی اعظم فلسطین
جمعرات 21 جون 2018 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے ایک نام نہاد قانون کے تحت مسجد اقصیٰ کے لاؤڈ سپیکر اتارنے کی کوشش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صہیونی شوروغل کی آڑ میں اپنی نسل پرستانہ پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اب مسجد اقصیٰ میں اذان دینے پر بھی پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔
مفتی اعظم فلسطین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ اور مذہبی مقامات پرصہیونیوں کے مسلسل مجرمانہ اور نفرت آمیز حملوں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔الشیخ محمد حسین نے خبردار کیا کہ صہیونی فلسطینی قوم، اسلامی مقدسات ، ارض فلسطین اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے مگر صہیونیوں کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری نفرت اور نسل پرستی کے بھیانک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.