جدہ:امتحانات کے بعد بڑی تعداد میں پردیسی بچے اُداس من کے ساتھ سعودیہ سے رخصت ہو جائیں گے
حکومت کی طرف سے غیر مُلکیوں پر عائد کیا گیا ٹیکس وطن واپسی کی بڑی وجہ ہے
محمد عرفان جمعرات 21 جون 2018 17:18
(جاری ہے)
اس وقت بھی کئی غیر مُلکی بچے سکولوں میں اُس آنے والے اذیت دہ لمحے کو سوچ سوچ کر دُکھی ہو رہے ہیں جب وہ اس سرزمین سے دُور ہو جائیں گے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی تین سالہ اریبہ احمد کا کہنا ہے ’’میری جماعت کے نصف سے زائد بچے کہہ رہے ہیں کہ امتحانات کے بعد وہسعودی عرب سے چلے جائیں گے۔
‘‘ بڑی تعداد میں غیر مُلکیوں کے سعودی عرب چھوڑنے کی وجہ حکومت کی جانب سے غیر مُلکیوں پر فی کس کے حساب سے عائدرہائشی ٹیکس ہے جسے ادا کرنا غیر مُلکیوں کی ایک بڑی تعداد کے بس کی بات نہیں۔ اسی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پردیسی ملازم اپنے بیوی بچوں کو آبائی وطن واپس بھیج رہے ہیں۔ جدہ کے ایک مشہور سکول کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ کئی جماعتوں کے آدھے سے زائد طالب علموں نے اطلاع کر دی ہے کہ وہ سعودی عرب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پردیسی بچوں کے بڑی تعداد میں وطن واپسی کے باعث نجی سکولوں کے مالکان بھی پریشان نظر آ رہے ہیں کیونکہ اُن کی کمائی میں خاصی کمی واقع ہو رہی ہے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر کا کہنا تھا کہ اُس نے اپنی فیملی کے ساتھ سعودی عرب میں بہت شاندار وقت گزارا ہے۔ لیکن اجیر ٹیکس کے نفاذ کے بعد اپنے بیوی بچوں کو یہاں رکھنا ممکن نہیں رہا اور وہ اُنہیں بڑے دُکھی دل کے ساتھ بھارت واپس بھجوا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.