چنیوٹ ،ْ پولیس کی کاروائی، 5 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 21 جون 2018 17:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) چنیوٹ تھانہ صدر پولیس کی کاروائی کے نتیجے میں 5 ملزمان گرفتارجبکہ ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او صدر محمد افضل ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی ملزمان امتیاز، ثقلین، اللہ یار، اورنگزیب، ثمر عباس سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان کے قبضہ سے 4 بندوقیں اور 3 پسٹل معہ گولیاں برآمد ہوئے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :