آواران ،جھائو، مشکے، گشگور سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے آئندہ عام انتخابات میں سردارزادہ میر علی حید ر جان محمد حسنی کی حمایت کا اعلان کردیا

آخری دم تک میر علی حیدر کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں ، الیکشن میں بھرپور جدوجہد اور تعاون کر کے میر علی حیدر محمد حسنی کو کامیاب کروائیں گے ،قبائلی عمائدین

جمعرات 21 جون 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) آواران ،جھائو، مشکے، گشگور سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین و معتبرین نے سردارزادہ میر علی حید ر جان محمد حسنی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آخری دم تک میر علی حیدر محمد حسنی کا ساتھ دیں گے ، یہ اعلان مشکے سے تعلق رکھنے والے سردار شہباز خان محمد حسنی ،میر مہر اللہ محمد حسنی ،میر اکبر محمد حسنی ،میر دائود جان محمد حسنی ،میر بہاول خان محمد حسنی ،میر مندوست محمد حسنی ،میر مولا بخش محمد حسنی ،میر دیر جان محمد حسنی ،میر غلام رسول ساجدی ،جھائو سے تعلق رکھنے والے ابراہیم محمد حسنی ،میر پیر جان محمد حسنی ،میر عبدالغنی ساجدی،عبدالغفور ساجدی ،خلیل ساجدی ،آواران سے تعلق رکھنے والے حاجی مراد جان محمد حسنی ،میر امان اللہ محمد حسنی ،گشکور سے تعلق رکھنے والے میر فضل جان، محمد حسنی نے بدھ کے روز سردار ازادہ میر علی حیدر محمد حسنی سے ملاقات کے دوران کیا ، قبائلی عمائدین نے کہا کہ وہ سردار ازادہ میر علی حیدر محمد حسنی کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں انکی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ آخری دم تک میر علی حیدر کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں اور الیکشن میں بھرپور جدوجہد اور تعاون کر کے میر علی حیدر محمد حسنی کو کامیاب کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر علی حیدر محمد حسنی علاقے کے معتبر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کام جدو جہد کریں گے وہ ضلع آواران کے عوام کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں اور اس میں ہمیشہ شامل رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ منتخب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدامات کریں گے

متعلقہ عنوان :