Live Updates

قیاس آرائیوں کا خاتمہ؛ چوہدری نثار علی خان نے اہم اعلان کر دیا

چوہدری نثار نے تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے اور ن لیگ کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا ، کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 17:09

قیاس آرائیوں کا خاتمہ؛ چوہدری نثار علی خان نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ن لیگ میں رہنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خبریں دم توڑ گئں۔نجی ٹی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی سے اتحاد نہیں کریں گے،اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔سابق وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان کی زیر قیادت اہم اجلاس ہوا،جس میں چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ ہمیں کسی سے اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ڈٹ کر سب کا مقابلہ کریں گے اور اس الیکشن میں جیتیں گے۔

اس موقع پر سابق ایم این اے آسیہ ناز تنولی،سابق ایم پی اے عمر فاروق اورظلِ ہما موجود تھے۔یاد رہے چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار ابمسلم لیگ ن سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔ اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور کہا ہے کہ میں ڈٹ کر مقابلہ کرون گا ، کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں ، کسی سے اتحاد نہیں کروں۔ چوہدری نثار نے تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے اور ن لیگ کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات