نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جھوٹے تسلی دینے والوں کا ساتھ دیں گے یا مخلص نمائندوںکو ووٹ دینگے ،پی بی 34 چاغی سے آزاد امیدوار سردار مابت خان محمدحسنی

جمعرات 21 جون 2018 17:00

چاغی۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پی بی 34 چاغی سے آزاد امیدوار سردار مابت خان محمدحسنی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے ووٹ کاٹنے کے لیے الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ اس لیے لڑ رہا ہے تاکہ چاغی کی عوام کو ان آزمائے ہوئے نمائندوں کا اصلی چہرے دکھاسکے کیونکہ یہ لوگ صرف الیکشن کی حد تک عوام کے میسحا بن جاتے ہیں اور بڑے بڑے جھوٹے وعدے کرکے الیکشن کے بعد پانچ سالوں تک غائب رہتے ہیں،یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چاغی کے نوجوانوں کو اس دفعہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جھوٹے تسلی دینے والوں کا ساتھ دیں گے یا مخلص نمائندے منتخب کریں گے کیونکہ چاغی کی عوام نے بہت تکلیف سہہ لیا اب مزید سہنے کی گنجائش نہیں بلکہ ترقی اور تبدیلی لانے کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ دو پینلز نے چاغی کے عوام کو گزشتہ طویل عرصے سے دھوکے میں رکھا ہے جو ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوامی حقوق ہڑپ کرنے سے دریغ نہیں کرتے لیکن اس مرتبہ چاغی کے عوام دونوں پینلز کو مسترد کرکے اچھے نمائندے کا انتخاب کریں گے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر اللہ تعالی نے چاہا اور چاغی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو الیکشن جیت کر علاقے میں تاریخی تبدیلی لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :