دالبندین میں پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ سروس بار بار معطل ہونے اور انتہائی کمزور براؤزنگ کے سبب انٹرنیٹ صارفین شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا شکار ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 17:00

چاغی۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) دالبندین میں پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ سروس بار بار معطل ہونے اور انتہائی کمزور براؤزنگ کے سبب انٹرنیٹ صارفین شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا شکار ہوگئے،گزشتہ کئی روز سے ہر دس منٹ بعد ڈی ایس ایل سروس کی معطلی سے صارفین کے کو اپنے ضروری امور نمٹانے میں رکاوٹیں درپیش آرہی ہیں جبکہ کمزور براؤزنگ نے الگ سے صارفین کے ناک میں دم کر رکھا ہے،ذرائع کے مطابق دالبندین میں پی ٹی سی ایل کے میڈیا سسٹم میں کمزوری اور طلب کے مقابلے میں انتہائی کم ایم بیز ملنے کے سبب انٹرنیٹ کی رفتار ایم بیز سے گھٹ کر کیبیز تک محدود ہوگئی ہے،ڈی ایس ایل سروس کی سست روی سے تنگ متعدد صارفین نے اپنے کنکشن منقطع کرکے انٹرنیٹ تک رسائی کے دیگر ذرائع پر انحصار کرنا شروع کردیا جو دالبندین میں پی ٹی سی ایل کے ناقص سروس کی نشاندہی کرتی ہی. انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد محمدحسنی نے ڈی ایس ایل کی انتہائی ناقص سروس کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پی ٹی سی ایل بلوچستان کے جی ایم اور براڈ بینڈ سروس کے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ دالبندین میں سروس بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر عوام الناس اور صارفین کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا،خیال رہے دالبندین میں طویل سے ڈی ایس ایل سروس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس کے متعلق متعلقہ حکام کو کء مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی لیکن تاحال اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :