محکمہ بلدیات بلوچستان نے میونسپل کمیٹی دالبندین کو صفائی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے ٹریکٹرز فراہم کردیئے گئے

جمعرات 21 جون 2018 17:00

چاغی۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) محکمہ بلدیات بلوچستان کی جانب سے میونسپل کمیٹی دالبندین کو صفائی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے ٹریکٹرز فراہم کردیئے گئے،لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ نے چار عدد ٹریکٹرز کی چابیاں میونسپل کمیٹی دالبندین کے چیرمین وحید خان نوتیزئی کے حوالے کردیئے ،اس موقع پر چیف آفیسر غلام عباس ودیگر بھی موجود تھے،اختر بلوچ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے محکمے کو مشنری کی مد میں مزید فنڈز بھی ملے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ میونسپل کمیٹی دالبندین کو صفائی کے لیے دو عدد ڈمپر بھی مہیا کی جائے تاکہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکی. انہوں نے میونسپل کمیٹی دالبندین کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئی مشنری ملنے کے بعد دالبندین شہر سے گندگی کے ڈھیر ہٹانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائی. دریں اثناء انہوں نے شہید عید محمد نوتیزئی فٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے گراسی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ دار بنانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :