Live Updates

جولائی کو پاکستانی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دینگے، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 267

جمعرات 21 جون 2018 17:00

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی بلوچستان کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 267 مستونگ قلات کم شہید سکندر آباد میر تاج محمد خان کلوئی رند نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستانی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دینگے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا پاکستانی عوام اب جاگ چکی ہے اب پاکستانی عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئینگے انہوں کہا کہ قوم پرستوں کی سیاست دم توڑچکی ہے مفاد پرستوں اور کرپشن کے بے تا ج بادشاہوں نے بلوچستان کو پسماندگی کیطرف دھکیلا ہے جاگیردار اور وڈیرے منتخب ہوکر عوام کے وسائل اور حقوق لوٹتے رہے لیکن اب وہ دور گزرچکاہے انہوں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا خواہاں ہے قوم پرستوں اور موقع پرستوں نے بلوچستان میں کھربوں روپے کی بے لگام کرپشن کی لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جیت کر عوام کے مسائل حل کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات