Live Updates

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف اندرونی خلفشار کاشکار ہوگئی

ْٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آگئے،اسد عمر پر شدید تنقید متعدد رہنمائوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

جمعرات 21 جون 2018 17:05

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف اندرونی خلفشار کاشکار ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف اندرونی خلفشار کاشکار ہوگئی ہے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں۔عام انتخابات سر پر پہنچ چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور کراچی میں تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا ہے۔

اکثررہنماؤں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ناراض رہنماؤں کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے اسد عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے پی ٹی آئی کے باغی رہنماؤں کا موقف ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ کے خلاف کی گئی ہے اور اسد عمر ٹکٹوں کی بندربانٹ میں براہ راست ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ناراض گر وپ میں سینئر رہنما اور پرانے کارکنان شامل ہیں۔

ناراض رہنماوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصا ف کی قیادت نے ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی ہے اور من پسند افراد کو ٹکٹ دیے گئے ہیں جبکہ20 سال سے وابستہ سینئر کارکنان کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔سینئر رہنما ارم بٹ کوٹکٹ نہیں دیا جبکہ پی ایس114 سے انتہا ئی سینئر رہنما داوا خان صابر کو ٹکٹ نہیں دیا۔سابق رکن سندھ اسمبلی سبحان ساحل کو این اے 248 سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

ناراض رہنماؤں کے گروپ کا کہنا ہے کہ کراچی کی پارٹی قیادت نے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔پی ٹی ا?ئی سند ھ کے پارلیمانی بورڈ نے پا رٹی کو انارکی اور انتشار میں دھکیل دیا ہے۔ عارف علوی نے ضلع غربی میں فیصل واوڈا ، ا?فتاب جہانگیرسمیت دیگر لوگو ں کوٹکٹ دیے جبکہ ضلع غربی کے مقامی لوگو ں کو نظرانداز کردیا گیا۔چیئرمین عمران خان کو متعدد بار تمام صورتحال سے ا?گاہ کیا لیکن انھوں نے اس پر ایکشن نہیں لیا۔

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ اہم رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی سبحان ساحل کی جانب سے ملا ہے۔سبحان ساحل نے حال ہی میں پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی قیادت پر الزامات کی بارش کی تھی تاہم اس کے بعد بھی وہ خاموش نہیں رہے۔سبحان ساحل نے کراچی میں۔میڈیا۔سے گفتگو کرتے ہوئے براہ راست اسد عمر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور انہوں نے اپنی پرسنل سیکریٹری کو بھی مخصوص نشست کے لیے ٹکٹ دیا۔

سبحان ساحل کاکہنا ہے کہ کر اچی میں تحریک انصاف کو ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناراض کارکنان نے انصاف ہائوس میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی جبکہ لیبر ونگ سے تعلق رکھنے والے دوسرے ناراض گر وپ نے انصاف ہائوس پر 5 دن تک علا متی دھرنابھی دیاتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات