خواجہ اظہار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 23 جون کیلئے نوٹس جاری

جمعرات 21 جون 2018 16:53

خواجہ اظہار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن اپیلیٹ بینچ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 23 جون کے نوٹس جاری کردیئے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن اپیلیٹ بینچ نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے این اے 244سے مسترد کردئے تھے۔ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کے مطابق خواجہ اظہار نے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،جس پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔بیرسٹر فروغ نسیم کے مطابق قانون میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی ایک دوسرے کو بھیجنے کا اختیار نہیں،جس پر عدالت عالیہ میں کاغذات نامزدگی دوسرے آر او کو بھیجنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے