سندھ ہائی کورٹ ،ْ ریٹرننگ افسران کے فیصلو ںکیخلاف دوسرے روز بھی اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

پیپلزپارٹی کے امجد اللہ خان سمیت سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے جانب سے اب تک 32 اپیلیں دائر کی گئی ہیں

جمعرات 21 جون 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلو ںکے خلاف جمعرا ت کو دوسرے روز بھی اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے این اے 253سے امیدوار امجد اللہ خان سمیت سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے جانب سے اب تک 32 اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور پی ایس پی کے وسیم آفتاب کی اپیلوں پرجمعہ کو سماعت ہوگی ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے لا افسر آر اوز کے فیصلوں کے حوالے سے جواب داخل کریں گے۔قادر پٹیل کے اثاثوں کی معلومات کو غیر تسلی بخش جبکہ وسیم آفتاب کا بیان حلفی تاخیر سے جمع ہونے کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے۔