سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق جاری تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 21 جون 2018 16:53

سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق جاری تحقیقات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق جاری تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم لاجر بینچ نے سندھ تھرکول کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔عدالت کے روربرو معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ آپ سابقہ حکومت میں رہے ہیں اخلاقی طور پر آپ کو جانا چاہیے تھا، اٹارنی جنرل نے بھی استعفیٰ دے دیا لیکن آپ پرانی کابینہ کا حصہ تھے اب تو نئی کابینہ آچکی ہے۔۔اگر قانون رکاوٹ نہیں تب بھی اخلاق کا تقاضا تھا کہ آپ بھی جاتے۔عدالت نے سندھ تھر کول کرپشن سے متعلق معاملے پر چیف سیکرٹری کو تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔