قائم مقام صدر نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیا،

خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل تعینات

جمعرات 21 جون 2018 16:43

قائم مقام صدر نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیا،
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اشتر اوصاف علی نے گذشتہ روز اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ ان کی جگہ خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں قائم مقام صدر نے باضابطہ منظوری دیدی ہے۔