الیکشن کمیشن نےانتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئےسمری تیارکرلی
الیکشن کمیشن نے45 ہزار پوائنٹس پرفوج کی تعیناتی کی نشاندہی کی ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل218 کی تحت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 16:15
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے رابطے کرنے کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چاروں صوبوں میں صوبائی الیکشن کمشنرفوکل پرسنز ہوں گے۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا2018ء کے انعقاد کیلئے شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔جس کے تحت عام انتخابات کیلئے پولنگ 25جولائی کوہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب ایسے امیدوار جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ان کی سکروٹنی اور جانچ پرٹال کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن نے متعدد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوارو ن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے ہیں ۔الیکشن کے شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی تعیناتی پولنگ اسٹیشنز کے اندربھی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے فوج کے جوانوں کی پولنگ اسٹیشنز کے اندرتعیناتی پراعتراض بھی کیا گیا۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن 2018ء کیلئے امیدواروں کوٹکٹس دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے انتخابی عمل کیلئے اپنے امیدوارو ں کی حتمی شکل دے دی ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ابھی پارٹی منشور اور پارٹی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کرنا باقی ہے۔قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن سے واپسی پرن لیگ اپنے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.