ملائیشیا، اسمارٹ فون کے پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک
چارجنگ کے دوران موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کمرے میں آگ لگ گئی، اسمارٹ فون کے دھاتی ٹکرے سر کے پچھلے حصے میں پیوست پائے گئے، ابتدائی رپورٹ
جمعرات 21 جون 2018 16:00
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق نذرین کے پاس دو موبائل فون تھے جن میں سے ایک بلیک بیری اور دوسرا ہواوے کا تھا تاہم یہ پتہ نہیں چلا کہ دونوں میں سے کس کمپنی کے فون سے یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ واقعے کے وقت دونوں فون چارجنگ پر لگے تھے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک فون دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قالین نے آگ پکڑ لی جس نے تیزی سے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نذرین کو جان بچانے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ادھر لواحقین نے موقف اختیار کیا کہ نذرین کی موت آتشزدگی سے نہیں ہوئی بلکہ دھماکے سے پھٹنے والے اسمارٹ فون کے دھاتی ٹکرے نذرین کے سر کے پچھلے حصے میں پیوست ہوگئے جس کے باعث آگ لگنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔واقعے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق چارجنگ کے وقت نذرین موبائل فون کے قریب تھا، فون دھماکے سے پھٹا جس سے نذرین کو جان لیوا زخم لگے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.