ن لیگ کاگریجوایشن امیدوارالیکشن 2018ء میں میٹرک فیل

این اے 155ملتان سے ن لیگی امیدوارشیخ طارق رشید نے الیکشن 2013ء میں بی اے پاس تھا، جبکہ اب الیکشن 2018ء کے کاغذات نامزدگی میں میٹرک فیل ہوگیا ہے،مخالف امیدوار اظہرکملانہ نے الیکشن ٹریبونل میں اعتراض اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 15:32

ن لیگ کاگریجوایشن امیدوارالیکشن 2018ء میں میٹرک فیل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کا گریجوایشن امیدواراب میٹرک فیل ہوگیا،این اے 155ملتان سے ن لیگی امیدوارشیخ طارق رشید نے الیکشن 2013ء میں بی اے پاس تھا، جبکہ اب الیکشن 2018ء کے کاغذات نامزدگی میں میٹرک فیل ہوگیا ہے، مخالف امیدوار اظہرکملانہ نے الیکشن ٹریبونل میں اعتراض اٹھا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق2008ء میں بی اے پاس تھاجبکہ اب سال2018ء میں میٹرک میں فیل نکل آیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق رشید کے کاغذات نامزدگی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ میٹرک فیل ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جب 2013ء میں الیکشن میں حصہ لیا توتب وہ بی اے پاس امیدوار تھے۔ شیخ طارق کے میٹرک فیل ہونے کا معاملہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس بھی اٹھا تھا لیکن ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن شیخ طارق کے مخالف امیدوار اظہر کملانہ نے الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرلیا ہے، اظہرکملانہ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ شیخ طارق کی پہلے بی اے کی ڈگری تھی اورشیخ طارق کے کاغذات نامزدگی کے تحت انہوں نے بی اے کی ڈگری بلوچستان سے تھی۔

لیکن اب ان کی ڈگری میٹرک کیسے ہوگئی ہے؟ شیخ طارق رشید کے کاغذات نامزدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ الیکشن 2013ء بھی میٹرک فیل لڑچکے ہیں۔ دوسری جانب طارق رشید کا کہنا ہے کہ میری پارٹی کے اندر ہی کچھ لوگ ہیں جو میری مخالفت کررہے ہیں کہ میں کسی طرح الیکشن نہ لڑسکو۔ جبکہ میرے کورنگ پارٹی امیدوار کو ٹکٹ مل جائے، اور وہ الیکشن لڑسکے۔واضح رہے طارق رشید ن لیگ ملتان کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ الیکشن 2018ء کیلئے شیخ طارق رشیدنے این اے 155سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔