Live Updates

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلیں

نصرت شہباز کے مجموعی طور پر 22کروڑ 56 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں جب کہ شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 15:21

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کی آمد آمد ہے جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ ہر اُمیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنا ایک بیان حلفی بھی جمع کروائے گا ۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی۔شہباز شریف نے کاغذات میں اپنی دونوں بیگمات نصرت بھٹو اور تہمینہ درانی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اپنے شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلی ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 22کروڑ 56لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں 10 کنال کے گھر کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے مری ڈونگا گلی میں سوا 9 کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔نصرت شہباز قصور میں 809 کنال اراضی پر مشتمل 9 جائیدادوں کے شئیرز کی مالک ہونے کے ساتھ قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے نصرت شہباز کے مختلف کمپنیوں میں 87 لاکھ روپے مالیت کے شیئرز، 17 لاکھ روپے کی جیولری اور 5 مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہر کیا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی سیاسی رہنماؤں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔2018 کے انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریفکی صاحبزادی مریم نواز بھی کروڑوں کی مالک ہیں جب کہ اس سے پہلے مریم نواز اس بات کا دعوی کرتی رہی ہیں کہ ان کی لندن تو کیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات