مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر حاجی رفیق پردیسی، حاجی انیس پردیسی، میاں محمد سومرو کا اظہار تعزیت

جمعرات 21 جون 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) برکاتی فائونڈیشن کے ٹرسٹی اور HMRگروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی ، حاجی انیس پردیسی، میاں محمد سومرو، حسنین پردیسی، حسان پردیسی، معروف مزاح نگار شاعر ، مصنف، ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز کے اعزاز یافتہ مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ان کا عہد آج ختم ہوگیا ۔

مگر ان کی تحریر کردہ کتابیں طویل عرصے تک ان کی یادیں، ان کی باتیں ذہنوں کو ترو تازہ رکھیں گی۔ حقیقت میں جس طرح اپنے مداحوں میں ہمیشہ مسکراہٹیں بکھیریں ، تو بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ان کا عہد طویل عرصے یاد رکھا جائے گا۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جس میں شہرہ آفاق تصنیف، خاکم بدن، چراغ تلے، آب گم، زرگزشت آج بھی اہل علم کے ذہنوں پر نقش ہیں آپ نے دیانتداری کو ہمیشہ مقدم رکھا پیشہ کے لحاظ سے بینکر تھے اور پاکستانی بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی گرانقدر خدمات انجام دی انکی تحریریں انکی شخصیت کی آئینہ دار تھی ان کی جدائی یہ کہنے پر مجبور کرتی ہے کہ شہر میںاک روشن چراغ تھا نہ رہا ایک روشن دماغ تھا نہ رہا ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد رفیق پردیسی ، حاجی انیس پردیسی، میاں محمد سومرو، حسنین پردیسی، حسان پردیسی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں اعلیٰ ارفع مقام عطا فرمائے ۔ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ ارتحال کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :