ضلع باجوڑ‘ حلقہ این ای40‘درجنوں افراد خاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 15:20

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ضلع باجوڑ‘ حلقہ این ای40، اے این پی کا تحصیل اتمانخیل حیاتی سیرئی میں بڑا شمولیتی جلسہ ، درجنوں افراد خاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ حلقہ این ای40کا ایک بڑا شمولیتی جلسہ تحصیل اتمانخیل کے علاقہ حیاتی سیرئی میں منعقد ہوا۔ جس میں درجنوں افراد جن میں رحیم شاہ ، نصیب اللہ ، عرفان اللہ، رضوان اللہ ،قادر ،عرفان، عبدالجلیل قابل ذکر ہیں نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولیت اختیار کرنیوالے افراد نے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے قائدین پر مکمل اعتماد کااظہار کیا اور الیکشن میں گل افضل کو ہر قسم مددوتعاون فراہم کرنیکا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں گل افضل کے کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای40گل افضل خان ، تحصیل اتمانخیل کے صدر حاجی عبدالقیوم ، یوسف دین ، حاجی امیر محمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں اے این پی کی جیت یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی واحد خیر خواہ جماعت صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے اور پختون قوم کیلئے جتنے قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دئیے ہیں اتنے کسی اور جماعت نے نہیں دئیے ۔