ضلع باجوڑ‘ حلقہ این ای41، فاٹا اصلاحات تحریک کے امیدوار شہاب الدین خان کا پشت میں الیکشن آفس کا افتتاح

جمعرات 21 جون 2018 15:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ضلع باجوڑ‘ حلقہ این ای41، فاٹا اصلاحات تحریک کے امیدوار شہاب الدین خان کا پشت میں الیکشن آفس کا افتتاح۔ فاٹا اصلاحات تحریک کے سربراہ اور امیدوار شہاب الدین خان نے پشت میں اپنے مرکزی الیکشن دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شہاب الدین خان کے حامیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر شہاب الدین خان نے فیتہ کاٹ کر دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں شہاب الدین خان نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں جس ایجنڈے پر ووٹ لیاتھا الحمد اللہ وہ پورا کرکے دکھایاہے جو سب کے سامنے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے فلور پراپنے پارٹی کیخلاف بھی آواز بلندکیااور پارلیمنٹ میں مظلوم عوام کی ترجمانی کی اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج ایف سی آر جیسا فرسودہ نظام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ ہونے کے بعد فاٹا اصلاحات کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں لہذا عوام میرا ساتھ دیں ۔