سپریم کورٹ نے کراچی میں تعمیربلند و بالا غیرقانونی عمارتوں سے متعلق ریکارڈ ایک ہفتہ میں طلب کرلیا

ایسی تعمیرات پر پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پابندی لگا رکھی ہے،سب سے زیادہ خلاف ورزی بحریہ ٹاؤن کی طرف سے ہے ،ْوکیل فیصل صدیقی

جمعرات 21 جون 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں تعمیربلند و بالا غیرقانونی عمارتوں سے متعلق ریکارڈ ایک ہفتہ میں طلب کرلیا۔ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے گا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بلند غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسی تعمیرات پر پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پابندی لگا رکھی ہے۔

سب سے زیادہ خلاف ورزی بحریہ ٹاؤن کی طرف سے ہے ۔ بحریہ ٹاون کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے پاس اپنی تعمیرات کے اجازت نامے اور ایس بی سی اے کے این اوسی موجود ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ ڈی ایچ اے فیز نائن میں بھی تمام تعمیرات غیر قانونی ہے۔ چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنیں گے۔