پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس ،ْ چیئرمین ایف بی آر،ایم ڈی پی ایس او اور دیگر ذاتی حیثیت میں طلب

جمعرات 21 جون 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس میں چیئرمین ایف بی آر،ایم ڈی پی ایس او ،متعلقہ وزرا ، سیکریٹریز اور آئل کمپنیوں کے نمائندوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔

پی ایس او کے سی ای او اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ آئل کمپنیوں کے نمائندے پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی ایس او اور اوگرا مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پی ایس اور بلانے کے باوجود کیوں نہیں آئے۔ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او نے بتایا کہ 62اعشاریہ 38فی لیٹر قیمت کا تعین ہے۔ وزارت پیٹرولیم 9 روپے 85 پیسے پیٹرولیم لیوی لیتی ہے ۔

تین روپے 83 پیسیآئل کمپنیوں کامارجن ہے ۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا کہ کس قانون کے تحت آئل کمپنیوں کو اتنا بھاری مارجن دیا جارہاہے ۔ اوگرا کے فنانس افسر نے بھی تفصیلات پیش کیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انہیں اعتبار نہیں ۔ چیئرمین ایف بی آر،ایم ڈی پی ایس او ،متعلقہ وزرا ، سیکریٹریز اور آئل کمپنیوں کے نمائندوں ذاتی حیثیت میں پیش ہوںوہ ان سب کا آڈٹ کریں گے۔