راجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 280 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 21 جون 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سکھ مذہب کے گرو راجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 280 سکھ یاتریوں پر مشتمل ایک جتھہ خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کا یہ جتھہ سکھ سپیشل ٹرین کے ذریعے جیسے ہی سرحد پار کر کے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچا تو واہگہ ریلوے سٹیشن کی فضاء سکھ یا تروں کے نعروں سے گونج اٹھی۔

بھارتی سیکھ یاتری جن میں بزرگ ، نوجوان، خواتین اور بچے شامل تھے کا پاکستان سکھ پر بندھک کمیٹی کے ارکان سمیت سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ٹھنڈے مشروبات سے سکھ یاتریوں کی تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی سکھ یاتری سچا سودا، دربار صاحب کرتار پور اور ننکانا سمیت دربار ڈیرہ صاحب اور دیگر مذہبی مقامات کادورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 28 جون کو لاہور پہنچ کر 30 جو کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

متروکہ وقت املاک بورڈ نے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر سیکورٹی سمیت ٹرانسپورٹ اور ان کے قیام و طعام کے بہترین انتظامات کئے ہیں جبکہ بھارتی سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈر نے پاکستان پہنچ کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔