پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن

ایرانی کشتی عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ، سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی جو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی، ترجمان بحریہ

جمعرات 21 جون 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں النعیمی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 13 افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد پاک بحریہ سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی جو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی پرعملے کے 13 افراد سوارتھے، کھانے پینے کی تمام اشیا ختم ہوچکی تھیں، پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اوراشیائے خور و نوش ہیلی کاپٹرکے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا، کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔۔

متعلقہ عنوان :