Live Updates

شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض،

اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں صدر (ن) لیگ حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں، دستاویزات

جمعرات 21 جون 2018 15:12

شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں، شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق؂سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکاونٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 سی کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی پنجاب نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کیں۔ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات