پا کستان کی مقبو ضہ کشمیر میں صحا فی کے قتل کی مذ مت،

او آ ئی سی انکوائری کمیشن کو آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پر یس بر یفنگ

جمعرات 21 جون 2018 15:05

پا کستان کی مقبو ضہ کشمیر میں صحا فی کے قتل کی مذ مت،
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پا کستان نے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیری صحا فی شجا عت بخا ری کے قتل کیمذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ مقبو ضہ کشمیر میں انسا نیت سوز مظالم سے پردہ اٹھا رہی ہے،افغا نستان میں امن عمل کی ہمیشہ حما یت کی ہے تا ہم یہ افغان قیا دت کو طے کر نا ہے کہ وہ کس عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں،ایف اے ٹی ایف پر امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں اور اس حوا لے سے وزارت خزا نہ تمام اقدا مات کر رہی ہے،عافیہ صدیقی کی جانب سے والدہ کو خط لکھا گیاتا ہم اس خط کے مند رجاجات کا نفیڈ نشل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کہا کہ کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی جتنی مذ مت کی جا ئے وہ کم ہے ،شجاعت بخاری کا قتل بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے،بھارت نے شجاعت بخاری کے قتل کا سیاسی استعمال کرنے کی کوشش کی،بھارت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کروائے بھارت عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں صحافی شجاعت بخاری کء شہادت سے ثابت ہوا کہ بھارت اپنے خلاف آواز برداشت نہیں کرتا،شجاعت بخاری ان ہزاروں کشمیری شہدا میں شامل ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نشانہ بنے، 2016 میں شجاعت بخاری سے ملاقات میں ان کو صحافتی فرائض کے لیے پرعزم پایاانہو ں نے کہا کہ پا کستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہے، مذ کو رہ رپو رٹ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رت کے انسا نیت سوز مظا لم سے پردہ اٹھا رہی ہے، انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انصاف کی عدم موجودگیکی جانب اشارہ ہیعا لمی برادری مقبو ضہ کشمیر میں بھا رت کا چہرہ دیکھ لے، بھارت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس طر یقہ سے بھارت حقائق چھپا نہیں سکتا بھارت اگر کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو کمیشن آف انکوائری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے دے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے،پاکستان او آ ئی سی کے کمیشن آف انکوائری کو آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دیتا ہے بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود جموں و کشمیر عالمی و اقوام متحدہ کی ایجنڈا پر سرفہرست ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام مزید سخت اقدامات اختیار کرنے کی بات کر رہے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ میں مقبوضہ کشمیر میں 16 شہادتیں بھارتی افواج کے ہاتھوں ہوئیں عید الفطر کے مقدس تہوار پر بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری رکھی حریت راہنما سید علی گیلانی کو نماز عید بھی ادا نہیں کرنے دی گئی بھارت اس سے پہلے کلبھوشن کے معاملے پر بھی بھاگ چکا ہے پاکستان نے بھارتی میڈیا کی موجودگی میں کلبھوشن سے متعلق حقائق سامنے رکھنے کا کہا تھا، ہم نے کل بھوشن جادیو کے معاملے پر بھارت کے صحافیوں کو مدعو کیا اور انہیں آزادانہ ماحول فراہم کیا،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پا کستان ہمیشہ سے افغا نستان میں امن کے قیام کی حما یت کر تا رہا ہے تا ہم یہ افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں،پاکستان نے عید پر سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، پاکستانی وزارت خزانہ اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے،انہو ں پا کستان کے سا بق سفیر جمشید ما رکر اور مزا ح نگا ر مشتا ق یو سفی کی و فا ت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمشید مارکر نے کسی بھی پاکستانی سفیر سے زیادہ ممالک میں خدمات سر انجام دیں جبکہ مشتاق یو سفی کی و فات سے ادب کا ایک با ب بند ہو گیا ۔