سعودی عسکری اتحاد کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی،حوثی ملیشیا

اتحادی فوج کے خلاف اضافی ملیشیا جمع کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، عبدالمالک

جمعرات 21 جون 2018 15:05

سعودی عسکری اتحاد کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی،حوثی ملیشیا
صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہسعودی عسکری اتحاد کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، اتحادی فوج کے خلاف اضافی ملیشیا جمع کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے ایران نواز حوثی ملیشیا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الحدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے قبضے کے خلاف عسکری مزاحمت جاری رہے گی۔

ملیشیا کے کمانڈر عبدالمالک الحوثی نے اتحادی فوج کے خلاف اضافی ملیشیا جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ پر عبدالمالک نے یہ بھی کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی عسکری اتحاد نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر قبضے کی جنگ ایک ہفتہ قبل شروع کی تھی۔