جرمن دفاعی اخراجات پلان کے مطابق اور اطمینان بخش ہیں،جیمز میٹس

جمعرات 21 جون 2018 14:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ جرمن دفاعی اخراجات پلان کے مطابق اور اطمینان بخش ہیں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ جرمن حکومت پلان کے مطابق دفاعی اخراجات کر رہی ہے اور یہ باعث اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

میٹس نے یہ بات اپنی جرمن ہم منصب ارزولا فان ڈیئر لائن کے ساتھ پینٹاگون میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے یورپی اراکین پر امریکی دبائو ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اخراجات سن 2024 تک کل بجٹ کا دو فیصد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ جرمنی اس وقت اس مد میں اپنے سالانہ بجٹ کا ڈیڑھ فیصد خرچ کر رہا ہے۔