امریکی تجارتی پالیسی پر چین کی کڑی تنقید، واشنگٹن پالیسی بلیک میلنگ قرار

امریکی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے، چینی وزارت تجارت

جمعرات 21 جون 2018 14:56

امریکی تجارتی پالیسی پر چین کی کڑی تنقید، واشنگٹن پالیسی بلیک میلنگ ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے درآمدی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ واشنگٹن حکومت کی بلیک میلنگ اور دبائوکی پالیسی کا تسلسل ہے، امریکی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی وزارت تجارت نے امریکی تجارتی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے درآمدی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ واشنگٹن حکومت کی بلیک میلنگ اور دبائوکی پالیسی کا تسلسل ہے۔

چینی وزارت تجارت کے بقول یہ امریکی پالیسی عالمی تجارتی نظام کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بیجنگ حکومت کا یہ بیان چینی امپورٹس پرعائد کیے جانے والے اربوں ڈالر کے امریکی محصولات کے تناظر میں ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکا درآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر پچاس بلین ڈالر کی محصولات کا نفاذ کیا ہے۔